گوہر نایاب اور جوہر شناس

گوہرِ نایاب اور جوہر شناس — شمائلہ جوئیہ کا اردو مضمون، جو علم، تربیت، شعور، خود شناسی اور انسانی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

گوہر نایاب اور جوہر شناس

تعلیم صرف ڈگری کا نام نہیں، بلکہ یہ وہ تراش ہے جو ایک بیٹی کی شخصیت کو ہیرا بنا دیتی ہے۔ جب والدین اپنی محنت، دعاؤں اور بہترین تعلیم و تربیت سے اپنی بیٹی کو ایک قیمتی ہیرے کی طرح چمکنا سکھا دیتے ہیں، تو ان کی یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ اس ہیرے کی قدر کرنے والا بھی کوئی پارکھ ہو۔

تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ بیٹی اس معاشرے کا وہ نایاب اثاثہ ہے جسے کسی ایسے ہاتھ میں نہیں تھمایا جا سکتا جو اس کی چمک کو ماند کر دے۔

ہیرا جتنا بھی قیمتی کیوں نہ ہو، اس کی اصل پہچان اور قدر صرف ایک “جوہری” ہی کر سکتا ہے۔ کسی “کباڑیے” کے لیے وہ محض ایک پتھر کے سوا کچھ نہیں۔

لہذا، اپنی بیٹیوں کے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے وقت صرف مال و دولت یا دنیاوی جاہ و حشم نہ دیکھیں، بلکہ وہ ظرف تلاش کریں جو اس کی سوچ، اس کی تعلیم اور اس کے وقار کی قدر کرنا جانتا ہو۔

ایک باشعور انسان ہی ایک باشعور عورت کا بہترین محافظ اور ساتھی ہو سکتا ہے۔