شمائلہ جوئیہ کی کتاب اب باقاعدہ شائع ہو چکی ہے

نقشِ آگہی

نقشِ آگہی محض ایک کتاب نہیں بلکہ فکر، شعور اور خود شناسی کے سفر کی دعوت ہے۔ یہ تصنیف زندگی، انسانی رویّوں اور معاشرتی حقائق پر گہری بصیرت فراہم کرتی ہے۔ شمائلہ سیف اللہ جوئیہ نے اپنے مشاہدات، تجربات اور فکری مطالعے کو نہایت سادہ، دلنشین اور مؤثر انداز میں قلم بند کیا ہے۔ یہ کتاب قارئین کے ذہن میں نئے سوالات جنم دیتی ہے، سوچ کے نئے دریچے کھولتی ہے اور زندگی کو ایک وسیع تر تناظر میں دیکھنے کا شعور عطا کرتی ہے۔

حالیہ تقریبات

  تیرہ جون 2026-  محترمہ شمائلہ سیف اللہ جوئیہ کی پہلی تصنیف نقشِ آگہی  کی پروقار تقریبِ رونمائی و پذیرائی چائے خانہ، گلگشت ملتان میں زیر اہتمام سویل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن منعقد ہوئی