تیرہ جون 2026- محترمہ شمائلہ سیف اللہ جوئیہ کی پہلی تصنیف نقشِ آگہی کی پروقار تقریبِ رونمائی و پذیرائی چائے خانہ، گلگشت ملتان میں زیر اہتمام سویل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن منعقد ہوئی۔ اس یادگار ادبی تقریب میں شہر کی ممتاز ادبی شخصیات، شعراء، ادباء، دانشوروں اور علم و ادب سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مقررین نے کتاب کے مختلف موضوعات، اسلوبِ نگارش، فکری جہات اور ادبی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے مصنفہ کی اس علمی و ادبی کاوش کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے نقشِ آگہی کو ادب کے افق پر ایک خوش آئند اور قابلِ قدر اضافہ قرار دیتے ہوئے اس کی فکری گہرائی اور تخلیقی انفرادیت کو سراہا۔
شرکاء نے مصنفہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی علمی و ادبی صلاحیتوں کے ذریعے ادب کے دامن کو مزید وسعت بخشتی رہیں گی۔ یہ تقریب نہ صرف کتاب کی رونمائی کا موقع تھی بلکہ علم و ادب سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار ادبی نشست بھی ثابت ہوئی۔






















