تعمیر نسل: گھر یا دیواریں؟

تعمیر نسل: گھر یا دیواریں؟

تعمیر نسل: گھر یا دیواریں؟

گھر اینٹ اور پتھروں کی دیواروں کا نام نہیں، بلکہ اس سکون کا نام ہے جہاں انسان کے دل کو پناہ ملے۔

جس گھر میں مکالمے کی جگہ چیخیں لے لیں، جہاں سمجھانے کے بجائے طعنے اور بددعائیں دی جائیں، اور جہاں بات سننے سے پہلے ہی رد کر دی جائے، وہاں صرف دیواریں کھڑی رہتی ہیں، رشتے دم توڑ دیتے ہیں۔

ایسے ماحول میں پلنے والے بچے دنیا میں تو آ جاتے ہیں، لیکن ان کا خود پر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ وہ تاحیات ایک انجانے خوف اور احساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں۔

اپنے بچوں کو اعتماد کا تحفہ دیں، انہیں بولنے دیں، انہیں سنیں …

کیونکہ آج کی ایک نرم آواز ان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔